چین ہمسائیہ ممالک کے لئے خوف کی علامت نہ بنے، امریکہ

ہمسایہ ممالک کو خوف زدہ ہونے کی نہیں بلکہ ڈٹ جانے کی ضرورت ہے،جیمز میٹس

ہفتہ 2 جون 2018 20:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) امریکی وزیردفاع جیمز میٹِس نے کہا ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین میں انتہائی جدید میزائل نصب کر کے ہمسایہ ممالک کو دھمکا رہا ہے،ہمسایہ ممالک کو ہر گز خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمز میٹِس نے کہا ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ علاقوں میں انتہائی جدید میزائل نصب کر کے ہم سایہ ممالک کو دھمکا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں ایک اعلی سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر میٹِس نے کہا کہ چین نے خطے میں مختلف طرز کے عسکری آلات نصب کیے ہیں، جن میں زمین سے فضا میں مار کی صلاحیت کے حامل میزائل، جہاز شکن میزائل اور الیکٹرونک جیمرز شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے انکار کے باوجود متنازعہ علاقوں میں بھاری عسکری سازوسامان کی موجودگی بتاتی ہے کہ وہ ہم سایہ ممالک کو خوف زدہ کر رہا ہے لیکن انہیں خوف زدہ ہونے کی نہیں بلکہ ڈٹ جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :