برسلز، ہلاک پولیس اہلکاروں کی آخری رسومات کی ادائیگی آئندہ ہفتے کی جائے گی

ہفتہ 2 جون 2018 20:26

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) برسلز حملے میں ہلاک ہونے والی پولیس اہلکاروں کی آخری رسومات آئندہ ہفتے ادا کی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں ایک مشتبہ جہادی حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور بینجمن ایچ نے منگل کے روز لیوٹش یا لیئیش شہر میں ان دو خاتون پولیس اہلکاروں کو چاقو سے نشانہ بنایا اور پھر انہیں پولیس اہلکاروں کے ہتھیاروں کو استعمال کر کے انہیں قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسی حملہ آور نے ایک طالب علم کو بھی ہلاک کیا، جس کی آخری رسومات پیر کو ادا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :