وِلبر روس کی(کل) لیو ہی سے ملاقات،چینی مصنوعات پر اضافی محصولات پر گفتگو کی جائے گی

ہفتہ 2 جون 2018 20:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) امریکی وزیر معیشت وِلبر روس(کل) اتوار کو چینی نائب وزیراعظم لیو ہی سے ملاقات کر رہے ہیں،چینی مصنوعات پر اضافی محصولات پر گفتگو کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر معیشت وِلبر روس اتوار کو چینی نائب وزیراعظم لیو ہی سے ملاقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بیجنگ میں قائم امریکی سفارت خانے نے بتایا تھا کہ روس ہفتے کے روز چین پہنچ رہے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد محصولات میں اضافے کی دھمکی کے تناظر میں روس کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعات میں چینی نائب وزیراعظم لیو اعلی ترین مذاکرات کار کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے ہیں۔