12جون کو سنگا پور میں کم جونگ ان سے ملاقات ضرور ہو گی،رکاوٹیں دور ہو گئیں،امریکی صدرٹرمپ

ہفتہ جون 20:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت 12جون کو سنگا پور میں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے راستے کی رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے 12 مئی کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ٹرمپ کی جانب سے اس ملاقات کی منسوخی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم جمعے کے روز انہوں نے کہا کہ اب اس ملاقات کے راستے کی رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنماں کے درمیان اس طرز کی بالمشافہ ملاقات کا یہ پہلا موقع ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر آمادہ ہے۔ اس بات کی تاہم شمالی کوریا کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :