کشمیر کونسل کے اختیارات کی منتقلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کشمیری قوم پر ایک عظیم احسان ہے جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ‘یہ جنگ قائد کشمیر فاروق حیدر کے بڑی جرت اور بہادری کیساتھ لڑی ہے ‘کشمیر النسل سیاستدان میاں نواز شریف نے اس پر راجہ فاروق حیدر اور کشمیری قوم کا بھر پور ساتھ دیا ہے جسکو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی

ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ ملک آفتاب احمد اعوان کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 2 جون 2018 20:26

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ ملک آفتاب احمد اعوان نے کہا ہے کشمیر کونسل کے اختیارات کی منتقلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کشمیری قوم پر ایک عظیم احسان ہے جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا یہ جنگ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے بڑی جرت اور بہادری کیساتھ لڑی ہے کشمیر النسل سیاستدان میاں نواز شریف نے اس پر راجہ فاروق حیدر اور کشمیری قوم کا بھر پور ساتھ دیا ہے جسکو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سے مظفر آباد میں ملاقات کے بعد باغ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر راجہ فاروق حیدر خان ایک کردار کا نام ہے انہوں نے الیکشن میں قوم سے جو وعدہ کیا تھا کہ ریاست کے اندر گڈ گورننس میرٹ کی بحالی اصول میرٹ اور سب سے بڑھکر ریاست کے تشخص کی بحالی کے لیے اپنے اقتدار کی پرواہ کیے بغیر کوشش کرئوں گا اور یہ تمام اصول قائم کر کے رہوں گا اور یہ تمام اصول قائم کر کے رہوں گا انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقع ہی کشمیریوں کہ مسلمہ لیڈر ہیں ملک آفتاب اعوان نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی اس کامیابی میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اور جماعتی کارکنوں کی بے پناہ محبت اور جد و جہد انکے ساتھ شامل حال رہی ہے اس وجہ سے آج یہ تاریخی لمحات قوم راجہ فاروق حیدر کیساتھ ساتھ پوری مسلم لیگ ن کی پارٹی اور ان کارکنان کو مبارکباد دیتی ہے جنہوں نے اس جماعت کو اقتدار میں لانے کے لیے اپنی ساری توانیاں بروئے کار لائیں ۔