ایکٹ 74 میں ترامیم سے آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ مالی اختیارات ملنے سے ریاست میں استحکام آئیگا ‘ راجہ فاروق حیدرخان نے دن رات محنت کر کے وہ کام کردکھایا جس سے نئی تاریخ مرتب ہوگی

سیاسی و سماجی رہنمائوں راجا اختر حسین ، راجہ ممتاز خان، نواز اعوان ، مرزا مظفر بیگ ،میر حسین عباسی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 20:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) ایکٹ 74 میں ترامیم سے آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ مالی اختیارات ملنے سے ریاست میں استحکام آئیگا ، راجہ فاروق حیدرخان نے دن رات محنت کر کے وہ کام کردکھایا جس سے نئی تاریخ مرتب ہوگی ، لوگ منفی بات کے بجائے مثبت سوچ اجاگر کریں، ہم راجا فاروق حیدرخان انکی ٹیم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اورشاھد خاقان عباسی کو سلا م پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنمائوں راجا اختر حسین ، راجہ ممتاز خان، نواز اعوان ، مرزا مظفر بیگ ،میر حسین عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کااس قومی مسئلہ پر بائیکاٹ کرنا بدقسمتی ہے ہم نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب امورکشمیر کے ملازموں کا کوہالہ میں استقبال ہوتا تھا ، مسلم لیگ کی حکومت نے وہ کر دیکھایا جوکوئی نہ کر سکا، آزاد کشمیر قومی دھارے میں شامل ہو رہا ہے ۔