وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس کی نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

ہفتہ جون 20:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات،،آئی ٹی و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ غیرجانبداانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلیے ناصر الملک جیسی شخصیت کا انتخاب انتہائی صائب ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بھی نگران وزیراعظم سے بڑی توقعات ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے نگران وزیراعظم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور آئین و قانون کہ حکمرانی کیلیے ان کے کردار کو سراہا۔