وزیر حکومت راجہ نصیر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات‘ والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا

ہفتہ 2 جون 2018 20:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) حکومت آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر راہنما راجہ نصیر احمد خان سے گزشتہ شام یہاں ان کی رہائش گاہ پر حکومت آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، وزراء ، ڈاکٹر نجیب نقی ، مشتاق احمد منہاس ، کرنل (ر) وقار احمد نور ، چیئرمین پبلک اکونٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ،سیکرٹریز حکومت ، محکمہ جات کے سربراہان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے الگ الگ ملاقاتیں کر کے ان سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے وہ کچھ دیر وزیر لوکل گورنمنٹ کے ساتھ رہے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور مرحومہ کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :