مہاجرین 1989کا گزارہ الائونس 10جون سے قبل ادا کیا جائے تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کر سکیں ‘

بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے کے ساتھ عیدالفطر دارالحکومت کی سڑکوں پر منانے کیلئے مجبور نہ کیا جائے ریفیو جی ایکشن کمیٹی کا حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ

ہفتہ 2 جون 2018 20:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) ریفیو جی ایکشن کمیٹی نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین 1989کا گزارہ الائونس 10جون سے قبل ادا کیا جائے تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کر سکیں بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے کے ساتھ عیدالفطر دارالحکومت کی سڑکوں پر منانے کیلئے مجبور نہ کیا جائے ۔گزشتہ روز ریفیو جی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے چیئرمین گوہر احمد کشمیری ،صدر راجہ محمد عارف خان ،فیصل منصور،راجہ امتیاز،چوہدری مشتاق،جعفر بیگ ،فاروق ،معروف ،تنویر یوتھ کے قدیر بٹ،ظاہر بٹ ،راجہ ساجد ،شاکر بٹ اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اجلاس میں کثیر تعداد میں مہاجرین نے شرکت کی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریفیو جی ایکشن کمیٹی کے ذمہ اران کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین 1989کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں مہاجرین کے گھروں میں فاقہ کشی نے ڈیرے جما رکھے ہیں ۔