کشمیر کونسل کی ایڈوائزری حیثیت کے سلسلہ میں قانون سازی کا فیصلہ کن اوراہم ترین معرکہ تھا جو وزیراعظم آزادکشمیرکی اعلیٰ بصیرت کے باعث پائے تکمیل کو پہنچا‘ شیخ سراج منیر

ہفتہ جون 20:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا کہ کشمیر کونسل کی ایڈوائزری حیثیت کے سلسلہ میں قانون سازی کا فیصلہ کن اوراہم ترین معرکہ تھا جو وزیراعظم آزادکشمیرکی اعلیٰ بصیرت کے باعث پائے تکمیل کو پہنچا، آئینی ترامیم کے ذریعے آزاد کشمیر کا ریاستی تشخص اور وقار بحال کرنے کی عملی کاوشوں پروزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان مبارکباد کے مستحق ہیں،آزاد کشمیر حکومت کو مالیاتی اور انتظامی اختیارات ملنے سے خطہ کے اندر جہاں سیاسی استحکام پیدا ہوگا وہاں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز بھی ممکن ہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کشمیری قوم کے تمام مکاتب فکر اس کامیابی پر اپنی قیادت اور قانون ساز اسمبلی کے تمام ممبران کے شکر گزار ہیں وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان نے انتخابی مہم کے دوران کشمیر کونسل کے متوازی کردار کو محدود کرنے اور اسے اپنی حدود کے اندر لانے کا وعدہ کیا تھا جو ترجیحاً پورا کر لیا گیا ہے جس سے آزادکشمیر کے اندر تعمیروترقی اورکے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔