محکمہ پبلک ہیلتھ شہریان مظفرآباد کو پانی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام‘مساجد کے اندر پانی ناپید،نمازیوں کو سخت پریشانی کا سامنا

شہریوں کا حکومت آزادکشمیر بالخصوص وزیرپبلک ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 2 جون 2018 20:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ شہریان مظفرآباد کو پانی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام،مساجد کے اندر پانی ناپید،نمازیوں کو سخت پریشانی کا سامنا،شہریوں نے حکومت آزادکشمیر بالخصوص وزیرپبلک ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مساجد کے اندر نمازیوں کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے مساجد کے اندر پانی کا مسائل بڑھ رہے ہیں ،سیکرٹریٹ مسجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں نمازی عبادت سے محروم، سخت مشکلات کا سامنا۔ وزیراعظم اور چیف سیکرٹری سے فی الفور نوٹس لیں۔