Live Updates

میں نے تحریک انصاف کو جوائن کیاہے فوادچودھری کو نہیں ،شرارتیں کرنے والوںکی ایسی کی تیسی ،ذوالفقار کھوسہ

فواد چودھری میرے لئے کوئی چیز نہیں، دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے اور ساتھ پی ٹی آئی میں ہے ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دوست محمد کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں کیا، میرے بیٹے نے شادی کی جو چل نہیں سکی ، یہ سب حمزہ شہبازکا کیا دھرا ہے ،شہبازشریف نے خود کتنے گھر اجاڑے ہیں،شہبازشریف کو منہ پر کہا کہ تمہارے دفتر سے پرویز رشید شرارتیں کرا رہا ہے تحریک انصاف کے رہنما سردارذوالفقار کھوسہ کا انٹرویو

ہفتہ 2 جون 2018 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سردارذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو جوائن کیاہے فوادچودھری کو نہیں ، دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے اور ساتھ پی ٹی آئی میں ہے ، شرارتیں کرنے والوںکی ایسی کی تیسی ، فواد چودھری میرے لئے کوئی چیز ،عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دوست محمد کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں کیا، میرے بیٹے نے شادی کی جو چل نہیں سکی اورعلیحدگی ہو گئی ، یہ سب حمزہ شہبازکا کیا دھرا ہے ،شہبازشریف نے خود کتنے گھر اجاڑے ہیں،شہبازشریف کو منہ پر کہا کہ تمہارے دفتر سے پرویز رشید شرارتیں کرا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کو جوائن کیا ہے، فواد چوہدری کو نہیں، شرارتیں کرنے والوںکی ایسی کی تیسی ، فواد چودھری میرے لئے کوئی چیز ،عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دوست محمد کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

(جاری ہے)

حمزہ اور شہباز کو سب جانتے ہیں وہ کس گماش کا آدمی ہے، میری عادت نہیں ہے میں نے کبھی کسی پر ذاتی حملہ نہیں کیا، میں نے اس وزیراعلیٰ کے منہ پر کہا تھا کہ آپ کے دفتر سے دوست محمد کے خلاف یہ زہر اگلتا جا رہا ہے، یہ کسی کو ابھرتا ہوا اور کھڑا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، پرویز رشید مختلف چینلز کے اینکر پرسن سے ملتا رہا، یہ بات میں آن ریکارڈ کہہ رہا ہوں، میں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ آپ کا یہ منسٹر اس معاملے کو ہوا دے رہا ہے، چیف منسٹر اپنا کردار تو کھولے ذرا کتنی شادیاں کیں ہیں، کتنے گھر برباد کئے ہیں، پی ٹی آئی نے دو ایم این اے کے حلقے اور تین ایم پی ایز کے حلقے ہمارے سپرد کئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات