متحدہ مجلس عمل کا انتخابی مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ

مرکزی پارلیمانی بورڈ نے صوبائی پارلیمانی بورڈز امیدواروں کے نام چار جون تک فائنل کرنے کی ہدایات

ہفتہ 2 جون 2018 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، مرکزی پارلیمانی بورڈ نے صوبائی پارلیمانی بورڈز امیدواروں کے نام چار جون تک فائنل کرنے کی ہدایات جاری کردیں،تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا باخبر ذرائع کے مطابق صدر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان مرکزی قیادت کے ہمراہ 5 جون کو انتخابی منشور کا اعلان اسلام آباد میں کرینگے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد جلد ہی الیکشن میں حسہ لینے والے امید واروں کا چنائو کیا جائے گا ۔ ایم ایم اے کے ذرائع کے مطابق ان کا ہدف صوبہ بلوچستان اور صوبہ کے پی ہے جہاں قابل ذکر سیٹوں کے چنائو کے بعد اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مسلم لیگ ن سے مدد لی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں اور ریلیوں کا پروگرام بھی مرتب کرلیا گیاچار جون کوئٹہ، 8 جون کراچی، 12 جون مالاکنڈ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا 24 جون پشاور، 29 جون ملتان اور راولپنڈی میں باہمی مشاورت سے جلسہ عام کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گاچار جون سے 20 جولائی تک ہر ڈویژن میں صوبائی قیادت ریلیاں اور جلسوں کا علیحدہ سے بھی اہتمام کرے گی۔