پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو آئینی ،دفاعی، معاشی، جمہوری اور سیاسی طور پرمضبوط کیا ہے،ثمینہ خالد گھرکی

ہفتہ 2 جون 2018 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ پنجاب کی صدراوراُمیدواراین اے 132ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی واحد پارٹی ہے جسے وفاق کی علامت ہونے کاشرف حاصل ہے،لوگ کہتے ہیں جس میں وزیراعظم کوعدالت میں پیش ہوناپڑے ایساپاکستان نہیں چاہیے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ذولفقارعلی بھٹواوربی بی شہید جیسے عظیم لیڈرقربان ہونے پربھی پاکستان کھپے کانعرہ لگاکروطن عزیزکی سلامتی کی حفاظت کی ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پیپلزپارٹی ہی ملک کو درپیش مسائل کے گرداب سے نکالے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو آئینی دفاعی معاشی جمہوری اور سیاسی طور پرمضبوط کیا ہے ، پیپلزپارٹی کے مخالف سیاسی جماعتوں کے پاس ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات اور بہتان بازی لگانے کے علاوہ ملک وعوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی پروگرام ہے نہ ہی انکا کوئی منشور ہے۔اس بات نے پوری قوم کے سرشرم سے جھکادیئے ہیں کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ کانمبردنیاکے دس کرپٹ ترین لوگوں میں پہلانمبرآیا۔