انتخابات میںعوام ثابت کر یں گے کہ نوازشریف پاکستان کی ضرورت ہیں، مرزا جاوید

ہفتہ 2 جون 2018 20:53

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء مشیر وزیراعلی پی پی حلقہ172/171کے امید وار مرزا جاوید نے کہا کہ اللہ کا لاکھ شکر کہ مخالفین کی لاکھ سازشوں کے باوجود ن لیگ کی حکومت اپنی آئینی مددت پوری کرنے میں کام یاب ہو گئی،قرضوں کا شور مچانے والے سوچ سے عاری ہیں ،میاں نواز شریف نے اگر رنگ روڈ قرضہ سے تعمیر ہوا ہے توآمدن کا ذ ریعہ بھی پیدا ہواہے،ملک میں دھر نے ہلہ گلہ کرنے والے ناکام سیاسی عناصر نے جھوٹ اور فریب سے عوام کو گمراہ کیا جبکہ ن لیگ نے عوام دوست پالیسیوں سے عوام کی خدمت کے مشن کوجاری رکھا عوام کی محرمیوں کوخوشیوں میں بدل کر ن لیگ کی قیادت نے مخلصانہ اقدامات کر کے حکومت کو جہیز میں ملنے والے مسائل حل کئے اور عوام کو تحفظ اور روز گار کے مواقع فراہم کئے لیکن ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام کی خوشیوں پر شب خون مارااور مایوسی پھیلائی۔

(جاری ہے)

وہ میاں نواز شریف فارم پر کار کنان اورمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر میاں شفقت منیر شرقپوری، چوہدری رشید، مرزا جمیل بیگ بھی موجود تھے۔انہوںنے مزید کہا کہ مخالفین نے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے باوجود ملک کی تقدیربدلنے والے منصوبے مکمل کروائے اورکفائت شعاری کے ساتھ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل اور پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر پنجاب سپیڈ سے منصوبے رنگ روڑ اورنج ٹرین منصوبہ بھی مکمل ،چین کا ون بیلٹ ون روڑ وژن پوری دنیا کے لئے ہے اگلے چند سالوں میں ا قتصادی شراقت داری سے بیرزگاری کا خاتمہ معاشی ترقی میں آضافہ ہو گا ، پاکستانی قوم مخالفین کی سازشوں کو جان چکی ہی25جولائی انتخابات میں اپنا تمام غصہ نکال ثابت کر دیں گے کی میاں نوازشریف پاکستان کی ضرورت اور اپکے لیئے یہاں کوئی گنجائش نہیں۔