جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کا سہرا آصف علی زرداری کے سرہے، مہرین انور راجہ

ہفتہ جون 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کا سہرا آصف علی زرداری کے سرہے ، آصف علی زرداری نے جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا ، اس حوالے سے بعض ناقدین نے بہت کچھ کہا لیکن ہمارا موقف یہ رہا ہے کہ جمہوری نظام کے استحکام کے لئے حکومت کا ساتھ دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی بے نظیر کی اس فکر پر یقین رکھتی ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ، بے نظیر شہید نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے کام کیا اور جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا اب آصف علی زرداری بھی جمہوریت کے استحکام کے لئے کردارادا کررہے ہیں،جمہوری حکومت کے پانچ سال پورے ہوگئے ہیں اور اب عام انتخاب میں عوام اسی جماعت کو ووٹ دیں جو ان کے لئے درد رکھتی ہے اور ملک کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔