طاہرالقادری کی انقلابی فکر کو پاکستان میں نافذکرنے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک سرفراز قادری

ہفتہ 2 جون 2018 20:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے راہنما ملک سرفراز قادری نے کہا کہ خدانخواستہ 2018کے الیکشن خونی الیکشن ثابت نہ ہو، انتخابی اصلاحات ، کرپٹ ، چور ، لٹیرے سیاستدانوں کے احتساب کے بغیر الیکشن پاکستانی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوگا، پاکستان کے سلامتی کے ادارے 70سالہ تاریخ سے کچھ بھی سبق حاصل نہیں کیاجس کی وجہ سے پاکستان دن بدن تنزلی کی طرف جارہاہے جب تک قائدانقلاب ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی انقلابی فکر کو پاکستان میں نافذ نہیں کیاجائے گا ۔

ہفتے کو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک یہ ملک ترقی کی شارع پر نہیں چل سکتا تبدیلی اورچینج کا نعرہ لگانے والا لیڈر اس کرپٹ سسٹم کے آگے سجدہ ریز ہوگیاہے ،ویننگ ہارسز ، کرپٹ ، چور لٹیرے 70سال سے اس ملک کو لوٹنے والوں کو لشکر درلشکر تبدیلی والا لیڈر اپنی جماعت میں لے رہاہے جس کی وجہ سے تبدیلی چاہنے والے نوجوان مایوس ہورہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی فکر ہی خالص سیاسی انقلابی فکر ہے چوروں لٹیروں کے احتساب کے بغیر الیکشن بہت بڑا فراڈ ہے صاف ستھری اہل ایماندار نگران حکومت تین سال کے لیے آئے جو پہلے انتخابی اصلاحات کڑا احتساب کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکنے کے لیے بہترین قوانین بنائے اس کے بعد الیکشن کی طرف جایاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک انتخابی اورانقلابی دونوں جدوجہدوں پر یقین رکھتی ہے ہماری منزل اس ملک میں عظیم الشان عوامی انقلاب لاناہے اورانشاء اللہ وہ دن دورنہیں جب قائدانقلاب ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی قیادت میں یہ قوم ایک عظیم الشان انقلاب لے کر آئے گی ۔