Live Updates

اقتدار کی باریاں لینی والی جماعتیں دوبارہ اقتدار میں نہیں آ سکتیں،ڈاکٹر نوشین حامد

ہفتہ 2 جون 2018 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ اقتدار کی باریاں لینی والی جماعتیں دوبارہ اقتدار میں نہیں آ سکتی،تیس سال سے دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا ہوا تھا،خاندانی سیاست نے پاکستان کا سیاسی ڈھانچہ ہی تبدیل کرکے رکھ دیا ہے،اب عوام کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے اور ایسے کرپٹ خاندانوں کو ہر گز ووٹ نہ دیں جو ان کے ووٹ کی توہین کرتے ہیں اور خود محلوں میں مزے کی نیند سوتے ہیں،تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ۔

نوجوانوں کو آگے لے کر آنا ہماری الوین ترجیحی ہے۔تحریک انصاف کا سو روزہ پلان کامیاب حکومت کی علامت ہے اگر عوام نے ہمیں موقعہ دیا تو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر پنجاب مین بھی کے پی کے والا تعلیم اور صحت کا نظام رائج کرے گی سب سے پہلے پولیس کا سسٹم تبدیل کیا جائے ۔شریف فیملی نے آدھے سے زیادہ وپلیس تو اپنے ذاتی استعمال میں رکھی ہے جو دن رات کی سیکیورٹی پر معمور ہے ۔عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والوں کو انہوں نے اپنا ذاتی ملازم بنا رکھا تھا ۔اب ان کی بادشاہت کا دور ختم ہو چکا ہے ۔پولیس کے شعبے کا سیاست سے پاک کرنا پہلی ترجیحی ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات