ہائی بلڈپریشر، ذیابیطس میں مبتلا لوگ روز ہ کے دوران زیادہ احتیاط برتیں،ڈاکٹرمحمدعدنان

رمضان کے دوران جسم میںشوگر کی کمی سے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، روزانہ کم از کم 4لیٹر پانی پئیں،ماہرجلدی امراض

ہفتہ 2 جون 2018 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) ماہرجلدی امراض ڈاکٹرمحمدعدنان کا کہنا ہے کہ عوام کوچاہیئے کہ شدید گرم موسم کے دوران روزہ افطار کرتے وقت ڈی ہائیڈریشن کا خیال رکھیں اور روزانہ کم از کم 4لیٹر پانی پئیں جن لوگوں کا بلڈ پریشر کم ہے وہ افطار کے بعد توانائی بحال کرنے کے لئے پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر پئیں، طویل دورانیے تک جسم میں مائع اور خوراک کی کمی سے بلڈ شوگر کا توازن خراب ہو سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کے مریض خود کو ڈی ہائیڈریشن سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط کریں ۔

بسم اللہ فری ڈسپنسری کاہنہ کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹرمحمدعدنان نے اپنے بیان میں کہا کہ چونکہ رمضان کا مہینہ سخت گرم موسم میں آیا ہے اس لئے روزہ داروں کو اپنی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈپریشر، ذیابیطس اور دیگر شدید امراض میں مبتلا لوگوں کو روزہ رکھنے کے دوران زیادہ احتیاط برتنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو زیادہ محتاط رہنا چاہیے کیونکہ بلڈشوگر میں کمی سے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم بلڈ شوگر کے حامل افراد کا روزہ رکھنا ایک مشکل کام ہے اور روزہ کھولنے کے بعد ان کے بلڈپریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے اسی طرح جسم میں پانی کی کمی بھی گردوں میں امراض کا سبب بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :