نظام کی بہتری کیلئے محض چہرے بدل دینا کافی نہیں،روایتی ذہنیت کو بھی تبدیل کرنا ہوگا،سردار سرفراز ڈوگر

جمہوریت پر مخصوص طبقے کی اجارہ داری ختم کرکے عام آدمی کو با اختیار بنانا ہوگا، رہنماء تحریک انصاف

ہفتہ جون 20:55

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار سرفراز ڈوگر نے انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہانظام کی بہتری کیلئے محض چہرے بدل دیناہی کافی نہیںروایتی ذہنیت کو بھی تبدیل کرنا ہوگا جمہوریت پر مخصوص طبقے کی اجارہ داری کو ختم کرکے عام آدمی کو با اختیار بنایا جائے (ن) لیگ نے جھوٹے وعدوں اور دلفریب نعروں سے ووٹ حاصل کئے مگر پانچ سالہ کارگردگی انتہائی مایوس کن رہی (ن) لیگ کے دور اقتدار میںعوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا بارود سے زیادہ بھوک نے عوام کو زندہ درگور کر کے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقروض ملک کا پیسہ وہاں صرف کیا گیا جہاں اسکی ضرورت نہیں تھی شہباز شریف نے 85 ارب جنگلہ بس پر خرچ دئیے جبکہ پنجاب کے ایک ہزار سکولوں کی حالت نہ گفتہ بہ ہے شہباز شریف قوم کے پیسے ناکام سکیموں پر خرچ کرنے کے بجائے ایسے شعبوں میں استعمال کرتے جس سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا عوام مسلم لیگ (ن) کی طرز حکمرانی سے سخت نالاں ہیں پاکستان تحریک انصاف 2018 کے انتخابات میں تخت رائیونڈ کے درو دیوار ہلا کر رکھ دے گی تخت رائیونڈ کے شہنشاہوں نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھاپاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوامی فلاح وبہبود پر بھر پور توجہ مرکوز کرے گی عوام کو یقینی طور پر مستفید کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔