وفاق اورپنجاب میں نگران حکومتوں کے قیام کیلئے مسلم لیگ ن نے سیاسی پختگی کامظاہرہ کیا،حافظ عبدالروف چوہدری

ہفتہ جون 20:55

فیروزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اورصوبائی حلقہ 257سے امیدوارحافظ عبدالروف چوہدری نے کہا ہے کہ مرکز اورپنجاب میں نگران حکومتوں کے قیام کے لئے مسلم لیگ ن نے پختگی کامظاہرہ کیا لیکن تحریک انصاف نے ہٹ دھرمی اختیار کر کے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ اس بات کی بھی اہلیت نہیں رکھتی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تصادم اورہٹ دھرمی کی سیاست کر کے ملک میں انارکی پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہے ،حافظ عبدالروف چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں خوشحالی ترقی اورامن کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ صدیوں یادرکھا جائے گا،،مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔