ن لیگ حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے ہی پاکستان میں سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوا، شیخ فیاض الدین

ہفتہ جون 20:55

فیروزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سالوں میں عوام کو ریلیف دے کر کامیابی سے عوام کی خدمت کی ،عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کر کے سرخرو ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں جب کچھ افراد نے ملک میں افراتفری پیداکرنے کی کوشش کی لیکن حکومت نے صبرکادامن تھامے رکھا،تمام مصائب و مشکلات کادلیری سے مقابلہ کیا،،ن لیگ حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے ہی پاکستان میں سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوا، ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی یہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کامظاہرہ تھا،انہوں نے کہا کہ 2018کے قومی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی مخالفین کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ،قوم نے دیکھا کے مسلم لیگ ن نے ہی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کے مسائل حل کئے ہیں ۔