Live Updates

ْتاندلیانوالہ ، سمندری روڈ پر ڈاکوئوں کی یلغار، عوام دن دیہاڑے لٹنے لگے ، حکام نوٹس لیں

ہفتہ 2 جون 2018 20:55

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں عید کے قریب آتے ہی فیصل آباد ستیانہ روڈ اور سمندری روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے دن اضافہ ہونے لگا ،شہریوں اور دیہاتیوں کو ایک ساتھ لوٹتے رہے ،علاقے میں ڈکیتی کی واردات بڑھتے ہی لوگ پریشان ہو گئے ہیں ،دن دیہاڑے ڈاکو ناکہ لگا کر عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوام الناس نے حکام بالا سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :