ن لیگ آئندہ الیکشن میں دوتہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی، حا جی بشارت رحمانی

ہفتہ 2 جون 2018 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو یونین کونسل کاہنہ کے چیئرمین حا جی بشارت رحمانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں دوتہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی،میاں نوازشریف کے شیرہرسازش کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،پی پی 165سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا۔

وہ کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرفاروق احمد بھٹی ،آصف بھٹی ،سجاد جنرل کونسلر ودیگرمعززین علاقہ نے انہیں بھرپورحمایت کایقین دلایا ۔حاجی بشارت رحمانی کاکہناہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ مل جائے گی،پارٹی قیادت نے موقع دیاتوانشاء اللہ پی پی 165سے پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن میراگھرہے اورمیاں نوازشریف،میاں شہبازشریف،حمزہ شہباز اورقوم کی بیٹی مریم نوازمیرے بڑے اوررہبرہیں۔حالات جیسے بھی ہوںحاجی بشارت پاکستان مسلم لیگ ن کاکارکن تھا،ہے اورہمیشہ رہے گا۔قائدین کاہرفیصلہ ہمارے لئے قابل احترام ہے اورآئندہ الیکشن میںناصرف اپنے حلقے بلکہ ملک بھرمیںپارٹی کی کامیابی کیلئے کرادراداکروں گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں دوتہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی۔میاں نوازشریف کے شیرہرسازش کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سازشیں ہمیشہ سراٹھاتی رہی ہیں اورمیاں نوازشریف ہربارعوام کی عدالت میں سرخروہوتے رہے ہیں آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں کارکردگی کی بنیادپرعوامی عدالت میں سرخروہوگی ۔