ترکی، چناق قلعے میں 77غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

کا تعلق افغانستان،میانمار اور عراق جب کہ 31کا شام سے ہے

ہفتہ جون 20:56

چناق قلعہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) ترک علاقے چناق قلعے میں 77غیر قاناونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا، افغانستان،،شام میانمار اور عراق کے 46 تاکین وطن سمیت یونانی جزیرے مدیلی جانے والے 31غیر ملکی گرفتار کر لئے گئے۔ترک علاقے چناق قلعے کی تحصیل جنڈا مری کے ہیڈ آفس کو ملنے والی اطلاع پر علاقے میں فغانستان، شام، میانمار اور عراق سے تعلق رکھنے والے 46غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چناق قلعے کی تحصیل آئی واجیک میں غیر قانونی طور پر یونان کے جزیرے مدیلی جانے کے خواہاں 77 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔چناق قلعے کی تحصیل کی جنڈا مری کے ہیڈ آفس کو ملنے والی اطلاع پر علاقے میں فغانستان، شام، میانمار اور عراق سے تعلق رکھنے والے 46غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کچک قویو میں ایک منی بس میں سوار 31 شامی باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔غیر ملکیوں کے تمام امور سر انجام دینے کے بعد ان کو ان کے اپنے اپنے ملک روانہ کرنے کے لیے مرکزی ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔