سعودی عرب،ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداد نائب وزیر داخلہ مقرر،شاہی فرمان

ہفتہ 2 جون 2018 20:56

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) سعودی عرب کے نئے نائب وزیر داخلہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئے گئے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداد کو نائب وزیر داخلہ مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداد کو نائب وزیر داخلہ مقرر کردیا۔ اسی طرح ڈاکٹر عبد اللہ بن سالم بن جابر المعطانی کو مجلس شوری کا نائب سربراہ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :