بھارت، دارالحکومت میں 3نائجیرین شہریوں کی لاشیں برآمد،مقدمہ درج، تحقیقات شروع

ہفتہ 2 جون 2018 20:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) بھارت کے دارالحکومت میں 3نائجیرین شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نائیجریا کے 3شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے یہاں بتایا کہ دہلی کے اتم نگر علاقے میں ایک کمرے سے ان افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 2اس کمرے کا کرایہ دار کے طور پر رہنے کیلئے استعمال کرتے تھے جبکہ تیسرا شخص ان سے ملنے آیا تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔تا حال ان کی موت کو وجوہ معلوم نہیں ہو سکیں۔