سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں نواز شریف اور جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹسز جاری کر دئیے

عدالت کاکابینہ اجلاس کی رپورٹ دوبارہ سیل کرنے کا حکم ‘سماعت 6 جون تک ملتوی

ہفتہ جون 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں نواز شریف اور جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹسز جاری کر دئیے ‘ عدالت نے کابینہ اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہورر جسٹری میں اصغر خان کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

عدالت نے نواز شریف اور جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

اسد درانی ‘ عابدہ پروین سمیت دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کر دئیے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کے طریقہ کار بنایا گیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر کابینہ اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔ …