مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردیاں عروج پر ‘مظاہرین کو جیپ تلے روند ڈالا، 4 شدید زخمی

بھارتی فوج کی سفاکیت پر سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ بھی چیخ پڑے ‘وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے شدید احتجاج

ہفتہ 2 جون 2018 21:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے احتجاج کرنیوالے مظاہرین کو جیپ تلے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں تین کشمیری شدید زخمی ہوگئے ہیں‘بھارتی فوج کی سفاکیت پر سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ بھی چیخ پڑے ‘وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے شدید احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سری نگر کے علاقے نوہٹامیں پیش آیا،عوام نے زخمی نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا‘ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی فوج کی سفاکیت پر سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ بھی چیخ پڑے اور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے شدید احتجاج کیا ہے، عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس بربریت کا مقصد کشمیریوں کو احتجاج سے روکنا ہے جو ناممکن ہے۔