مانسہرہ، 13 سالہ لڑکے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں مقتول کے 4 دوست گرفتار

ہفتہ 2 جون 2018 21:03

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ پھلڑہ کے ایس ایچ او سید تصویر شاہ کے مطابق 13 سالہ باسط کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان اس کے دوست تھے، جنہوں نے زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے لاش ایک برساتی نالے میں پھینک دی تھی۔باسط کے ورثا کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان وقاص اور ثاقب کو گرفتار کیا تو ان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی جبکہ دیگر 2 ملزمان محمد اعجاز اور سدھیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :