پاکستان سمیت17علاقائی ممالک کی طر ف سے میڈیا تعاون اتحاد کا قیام

اتحاد شنگھائی تعاون تنظیم کی روح اور مقاصد کے فروغ کے لیے کام کرے گا

ہفتہ 2 جون 2018 21:03

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی روح اور مقاصد کے فروغ کے لیے میڈیا تعاون اتحاد کے اجرا میں17علاقائی ممالک شامل ہوا ہے۔ ان ممالک میں ایس سی او کے مکمل رکن ممالک مبصرین اور ڈائیلاگ پارٹنر شامل ہیں انہوں نے میڈیا تعاون کے ذریعے علاقے میں امن ،استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

میڈیا تعاون اتحاد کا قیام پہلے ایس سی اومیڈیا سربراہی اجلاس میں عمل میں لایا گیا۔ اس سربراہی اجلاس کا اہتمام چین کی پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن ، بیجنگ میونسپل انفارمیشن آفیس اور ریڈیو بیجنگ کارپوریشن نے کیا۔کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزارت اطلاعات ونشریات کے سینئر افسر شفقت جلیل اور چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسود کے علاوہ پاکستانی میڈیا کے بعض نمائندوں نے کی ۔

(جاری ہے)

شفقت جلیل نے ایس سی او ممالک کو یقین دلایا کہ پاکستانی میڈیا تنظیم کے ڈھانچے کے اندر مشترکہ مقاصد کے حصول میں تعاون پر مبنی شراکت داری کے فروغ میں ہمیشہ صفحہ اول میں ہوگا۔ انہوں نے دنیا بھر میں امن وامان اور مساوی تعاون شراکت داری کا پیغام پھیلانے میں چینی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔ میڈیا کانفرنس کی تجویز صدر شی نے گزشتہ سال جون میں قازقستان میں منعقدہ ایس سی او آستانہ سربراہی اجلاس میں پیش کی تھی۔

اس کانفرنس کا مقصدامرانیات میں تعاون اورتبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ سربراہی اجلاس میں ایس سی او رکن ممالک کی110 سے زیادہ میڈیا اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔افتتاحی نشست میں اپنے قلیدی خطاب میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ نشرواشاعت کے سربراہ وانگ کن منگ نے کہا کہ ایس سی او ممالک کو چاہیے کہ وہ اتحاد اور تعاون کو مستحکم بنائیںاور طویل المعیاد علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے ’’ایس سی او ادراک اور حل ‘‘میں زیادہ کردار ادا کرئیں۔

وانگ نے کہا کہ ’’شنگھائی روح ‘‘کو فروغ دیتے ہوئے میڈیا اداروں کو چاہیے کہ وہ مشترکہ مستقبل کی قوت کی تعمیر کریں اور مشترکہ مواصلاتی نیٹ ورک کے قیام میں تعاون کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا مشترکہ ، جامع ،تعاون اور پائیدار سیکیورٹی تنازر کی عملی وکالت کرے گا۔سلامتی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے گا اور امن اور انصاف کی آواز کو بلند تر کرے گا۔

اس موقع پر ایس سی او کے سیکرٹری جنرل راشد علی موف نے کہا کہ ’’شنگھائی روح‘‘ کو ایس سی او کے اندر مستقبل کے تعاون میں مسلسل آگے بڑھایا جائے گا۔کانفرنس کے موقع پر ایس سی او کی حکومتوں اور میڈیا تنظیموں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔جن میں انڈیپینڈنٹ نیوز پاکستان(آئی این پی) اور ریڈیو بیجنگ کارپوریشن کے درمیان طے پانے والا معاہدہ بھی شامل ہے۔ آئی این پی کی طرف سے معاہدے پر اس کے چیف ایڈیٹر سید آصف صلاح الدین نے دستخط کیے۔

متعلقہ عنوان :