Live Updates

امیر الدین میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے جنرل ہسپتال کے مریضوں میں افطار پیکٹس تقسیم کئے

ہفتہ 2 جون 2018 21:03

لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) امیرالدین میڈیکل کالج فورتھ ایئر ایم بی بی ایس کے سٹوڈنٹس نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز جنرل ہسپتال یونٹ 2کے مریضوں اور لواحقین میں افطار پیکٹس تقسیم کئے اور انہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی۔ میڈیکل کی طالبہ ھدا خان نے بتایا کہ ان سرگرمیوںکا مقصد دوسروں کو رمضان المبارک کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اور خاص طور پر دکھی انسانیت اور بیماریوں میں مبتلا افراد کی دلجوئی کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے ان طلباوطالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں ایسی عادات کا فروغ انتہائی مثبت اقدام ہے جس کی بھر پور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات میڈیکل کی تعلیم کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور بالخصوص رمضان المبارک میں افطار پیکٹس کی تقسیم مذہبی اور معاشرتی اعتبار سے اہم ہے جس میں شامل تمام بچے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات