مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست فارم وصولی کا کام شروع،پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے امیدوار وںکا رش

ہفتہ 2 جون 2018 21:14

لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے قومی و صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں نے مسلم لیگ ہائوس لاہور سے درخواست فارم حاصل کیے جن میں امیدوار خواتین و حضرات کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جس میں جنرل الیکشن اور مخصوص نشستوں کیلئے درخواست فارم برائے حصول ٹکٹ کیلئے وصول کیے، اس موقع پر مسلم لیگ ہائوس میں گہماگہمی نظر آئی رمضان کے باوجود ورکرز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیدواروںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے اپنے دور حکومت میں بے مثال کام کیے ۔

چوہدری برادران کے بطور وزیراعلیٰ پنجا ب کام پورے پنجاب کیلئے تھے اللہ نے ان کی جماعت کو موقع دیا تو وہ دوبارہ عوام کی خدمت کرینگے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کریں گے اس موقع پر سابق ایم این اور آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں محمد منیر نے کہا کہ ہماری جماعت حقیقی مسلم لیگ ہے جس نے ہمیشہ قائداعظم کے نظریات کے مطابق عوام کی خدمت کی اور2018کے الیکشن میں مسلم لیگ اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرے گی انہوںنے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے عوام میں پہلے سے زیادہ سیاسی شعور آچکا ہے ان کو معلوم ہے کہ کس حکمران نے اپنے دور حکومت میں فلاحی کام کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی پنجاب خدیجہ فاروقی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ صرف لاہور میں نہیں بلکہ پورے پنجاب میں اچھی کارکردگی کی بناء پر خواتین کو ٹکٹ دے گی یہ بات قابل فخر ہے کہ 10سال گذرنے کے باوجود بہت سی خواتین جماعت کے ساتھ مخلص ہیں اور وہ اس موقع پر اپنے ساتھی امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرکے الیکشن میں اچھا رزلٹ دیں گی ۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب ماجدہ زیدی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنے وطن سے محبت کا ثبوت ووٹ دے کر کریں کیونکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے انشاء اللہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ملک کو لوٹنے والے لوگوں کو عوام مسترد کردینگے۔صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور آمنہ الفت نے کہا کہ مسلم لیگ ہائوس میں خواتین کا جوش و خروش قابل دید ہے کیونکہ مسلم لیگ سے خواتین دل سے پیار کرتی ہیں سیاست میں خلوص ہونا چاہیے اور وہ ہماری خواتین میں موجود ہے۔

سیکرٹر ی انفارمیشن پنجاب کنول نسیم نے کہا کہ اس وقت جہاں ووٹرز کی سیاسی تربیت میڈیا میں ہورہی ہے عوام کو معلوم ہوچکا ہے حق اور سچ کیا ہے ووٹرز مخلص حکمرانوں کو ووٹ دینگے اس موقع پر سمعیہ طارق ،تبسم ناز، احسان ناز،شازیہ چاند،پروین گل، عزیزہ سعید ،ثناء رزاق ، عذرا اسرار و دیگر خواتین ورکرزبھی موجود تھی ۔جنرل الیکشن این ای129میں قومی اسمبلی کے امیدوار رانا اسد منیر نے کہا کہ میں مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لونگا اور امید ہے عوام میرے اوپر بھرپور اعتماد کرے گی انہوںنے کہا کہ چوہدری برادران نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی ہے اور مستقبل میں عوامی خدمت جاری رہے گی۔

مسلم لیگ ہائوس میں ہفتہ کو شہزاد الہٰی خدیجہ عمر فاروقی ،ماجدہ زیدہ ،پروین سکندر گل، امجد مسعود این ای130 سہیل سرفراز چیمہ پی پی152،علی احمد صابر پی پی140شیخوپورہ،خرم منور منج این اے 121،مدثر فہیم پی پی 153مبشر حسین گجر پی پی149،رانا اسد منیر ایڈووکیٹ این ای129،جیمس ناز، ندیم شہزاد، اشفاق فرزند بھٹی، نیامت مسیح سمیت سینکڑوں امیدواروںنے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست فارم حاصل کیے ۔