ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں6جون کواسلام آبادمیں میٹنگ ہوگی

ہفتہ جون 21:14

ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں6جون کواسلام آبادمیں میٹنگ ہوگی
ملتان۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) اگست2018ء میں انڈونیشیا میں متوقع طورپر ہونے والی ایشین گیمز کے لیے تربیتی کیمپ کے سلسلے میں اہم میٹنگ 6جون کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صدرٹیبل ٹینس فیڈریشن خواجہ حسن ودود نے اے پی پی کوبتایا کہ وہ اس سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ ،،پاکستان اولمپکس اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کومتفقہ طورپر قائل کریں گے کہ وہ اس بار ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ کاانعقاد اسلام آباد کی بجائے ملتان میں کریں۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ کیمپ کادورانیہ دو مہینے پر مشتمل ہوگا جس میں 8لڑکوں اور 8لڑکیوں کوبراعظمی لیول کے کھیلوں کے لیے تیارکیاجائے گا۔تیاری کے بعد اگست میں ہی انہیں انڈونیشیا روانہ کردیا جائے گا ۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ عیدالفطر کے فوراً بعد ہی کیمپ شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :