باوقار مقام حا صل کرنے کیلئے تعلیم بنیادی زینہ ہے ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ جون 21:14

پاکپتن۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) دنیا میں باوقار مقام حا صل کرنے کیلئے تعلیم بنیادی ذینہ ہے ، باوقار اور ترقی کی منازل حا صل کرنے کیلئے بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا از حد ضروری ہے ، تعلیم ملک و قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسلہ ہے ، تعلیم کو ترجیح دینے والی قوموں نے اقوام عالم میں باوقار مقام حا صل کیا ہے ، ارض پاک کی سر بلندی کیلئے تعلیم کو فروغ دینا ہوگا ، تعلیمی معاملات کسی بھی سطح پر کمپر و مائز ممکن نہیں ، ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام بچوں اور بچیوں کو دور جدید کی مطابق تعلیم و تربیت دینے کیلئے نیک نیتی سے کام کریں،،تعلیم دینے کی روایات میں اعلی معیار دکھلائیں ، حکومت بہتر ین طرز پر کام کرنے والے افسران اور اہلکاران کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے اور ان کی خدمات کے عمل کے جذبے کو سراہا جا رہا ہے ، اساتذہ معماران قوم ہیں وہ اپنے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بچوں اور بچیوں کو جدید علوم سے آارستہ کریں اور انہیں فنی تعلیم بھی دیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصورا حمد نے گورنمنٹ پرائمر ی سکول کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ایلیمنٹری سکول کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی رانا شبیر حسین ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ، ایکسین بلڈنگ قاسم افتخار ، ،سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی رانا شبیر حسین نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز پرا ئمر ی سکول کو مڈل سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے ، اساتذہ کرام اور ایجو کیشن افسران دلجمعی سے کام کریں اور بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کریں اور کو شش کریں کہ علاقہ کا ہر بچہ زیور تعلیم سے روشناس ہو ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا دور کیا اور سکول میں نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :