بطور فیشن آئیکون میرے لئے ایک اچھا آغاز ہے ، گووندہ

ہفتہ جون 21:14

بطور فیشن آئیکون میرے لئے ایک اچھا آغاز ہے ، گووندہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکار گوندا نے کہا ہے کہ بطور فیشن آئیکون میرے لئے ایک اچھا آغاز ہے۔۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گوندا نے کہا کہ جب انہوں نے فلم ’’رنگیلا راجا‘‘ کی عکسبندی شروع کی تو انہیں اپنے حلیے بارے معلوم نہیں تھا اور جب میں نے فلم میں بدنام زمانہ بھارتی بزنس ٹائیکون وجے مالیا کے کردار کیلئے نقلی بال،مونچھیں لگائیں اور کپڑے پہنے تو سیٹ پر لوگوں نے وجے مالیا سے مشابہت پر بات کرنا شروع کر دی کہ میں اس حلیے میں بلکل راک سٹار دکھائی دے رہا ہوں تو اس وقت مجھے میرے کردار سے متعلق معلوم ہوا کیونکہ فلمساز پہلاج نہالانی کیساتھ کام کرتے وقت میں نے کبھی بھی سکرپٹ سے متعلق نہیں پوچھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی فلموں کے نئے آغاز کے حوالے سے کہا کہ میرا خیال کہ بطور فیشن آئیکون یہ میرے لئے ایک اچھا آغاز ہے جو اس سے کبھی نہیں ہوا اور یہ پہلی بار ہے کہ مجھے لوگوں کی میری جانب نئی توجہ پر بے حد خوشی ہے،گوندا فلم ’’رنگیلا راجا‘‘ میں دوہرا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :