فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ ؛ریلیز کے پہلے روز 10.70 کروڑ بزنس کرنے میں کامیاب

ہفتہ 2 جون 2018 21:28

فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ ؛ریلیز کے پہلے روز 10.70 کروڑ بزنس کرنے میں کامیاب
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز بھارت میں 10.70 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانکا گھوش کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ گزشتہ روز ریلیز کی گئی،جس نے پہلے ہی روز10.70 کروڑ روپے کما لئے،فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر، شیکھا تلسانیہ اور سومیت ویاس شامل ہیں، فلم کی کہانی بچن کی 4دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک شادی میں ملتی ہیں، فلم کو قابل اعتراض مناظر اور مکالموں کے باعث پاکستان میں ریلیز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔