عید کے موقع پر کنگ خان کا سلو بھائی اور مداحوں کو تحفہ دینے کا ارادہ

ہفتہ 2 جون 2018 21:28

عید کے موقع پر کنگ خان کا سلو بھائی اور مداحوں کو تحفہ دینے کا ارادہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) شاہ رخ خان اپنے قریبی دوست سلمان خان اورمداحوں کو ’’زیرو‘‘ کے دوسرے ٹیزرکی صورت میں عید الفطر کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان عید کے موقع پرسلمان خان اور اپنے مداحوں کو تحفہ دینا چاہتے ہیں اور یہ تحفہ ہوگا ان کی نئی فلم ’زیرو‘ کا دوسرا ٹیزر۔اس ٹیزرکی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں سلمان خان کی جھلک بھی دکھائی جائیگی حالانکہ یہ فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا کہ زیرو کا دوسرا ٹیزر بھی ایک منٹ کا ہی ہوگا یا پھر فلم کا کوئی گیت ہوگا۔واضح رہے کہ زیرو کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائیگا اور فلم کی شوٹنگ ابھی جاری ہے۔