فیصل آباد؛دیوارکے تنازع پرمخالفین کے ہاتھوں بیٹا قتل ،والد شدیدزخمی

ہفتہ 2 جون 2018 21:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) نواحی گائوں میں دیوارکے تنازع پرمخالفین کے ہاتھوں بیٹا قتل والد شدیدزخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہو اہے کہ نواحی چک نمبر369ج ب سرجامیں منیراحمد اور محمد اشرف کے مابین دیوارکا تنازع تھاجوطول پکڑگیااورفریقین میں تلخ کلامی ہو گئی اور اسی رنجش کی بناء پرمنیراحمد اس کے بیٹوں شاہد ،مجاہد،زاہدنے محمد اشرف اور اس کے بیٹے احسان کواینٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیاشدید زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال گوجرہ لے جایاگیا جہاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے احسان دم توڑگیا جبکہ مقتول کے والداشرف کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا ہے ۔

مقتول کی نعش تھانہ صدر پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ایک اطلاع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :