فیصل آباد؛پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ امپائر کی انگلی سے نہیں عوام کے انگوٹھے سے ہوگا،طلال چوہدری

ہفتہ جون 21:30

فیصل آباد؛پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ امپائر کی انگلی سے نہیں عوام کے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیر مملکت برائے داخلہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 102 محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ امپائر کی انگلی سے نہیں عوام کے انگوٹھے سے ہوگاجولائی 2018میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے دشمن عناصر کو ملک کے عوام نشان عبرت بنادیں گے،میراضمیراپنی پانچ سالہ کارکردگی پر مکمل مطمئن ہے اگر کوئی کسر رہ گئی ہوتو عوام درگزر کریں آئندہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی رکھیں گے اور عوام میرٹ پر ہمیں ووٹ دیں گے جتنے ترقیاتی کام ان پانچ سالوں میں ہوئے ہیں اس سے قبل پچاس سالو ں میں بھی نہیں ہوئے تھے ، مسلم لیگ ن اپنے پانچ سالہ دور کی شاندار کارکردگی ک بدولت ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی مرکزاور صوبوں میں بھی مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میںمعززین حلقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں حلقہ کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے ریکارڈ ووٹوں سے ایم این اے منتخب کیا میں نے اپنے پانچ سالہ دور میں ترقیاتی کام کروائے موٹروے اور دیہی روڈز پروگرام کے تحت فیصل آباد کے تمام حلقوں سے زیاد ہ پختہ سڑکیں تعمیر کی گئیں ساٹھ سے رائد چکوک میں سوئی گیس کی فراہمی کسی بڑی نعمت سے کم نہیں علاقہ کے تمام چکوک میں برابری کی بنیاد پر کام کروائے گئے ہیںکسی بھی علاقہ کو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے جن علاقوں میں سابقہ ادوار میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے تھے انہیں ترجیحی بنیادوں پر کرواگیا ہے