شاہ کوٹ ؛مختلف ٹریفک حادثات ،3 خواتین سمیت 12 افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

ہفتہ جون 21:30

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) شاہکوٹ ٹریفک حادثات میں 3 خواتین سمیت 12 افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ ننکانہ روڈ نزد چک نمبر5 تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 50 سالہ الیاس گر کر شدید زخمی ہو گیا ، ننکانہ وار برٹن روڈ نزدآبادی یوسف والا تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 20 سالہ امداد حسین اور50 سالہ صندل گر کر شدید زخمی ہو گئے ، بچیکی بڑا گھر روڈ نزد کوٹ طاہر گائوں تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 28 سالہ اللہ دتہ ، 35 سالہ رقیہ بی بی اور 40 سالہ عابدہ بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئیں ، موڑ کھنڈہ سٹی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور ویگن میں تصاد م ہوا جس کے نتیجہ میں 35 سالہ خالد گر کر شدید زخمی ہو گیا ، ننکانہ بچیکی روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 14 سالہ شعبان ، 5 سالہ ثاقب اور 12 سالہ اکرام گر کر شدید زخمی ہو گئے ، بچیکی موڑ کھنڈہ روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 25 سالہ افتخار اور 40 سالہ نازیہ بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئے ، تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :