اقتصادی راہداری کے تحت پشاور طورخم موٹر وے منصوبے کے لئے 4ارب 14کروڑ روپے رکھے گئے

ہفتہ 2 جون 2018 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) اقتصادی راہداری کے تحت پشاور طورخم موٹر وے منصوبے کے لئے 4ارب 14کروڑ روپے ، حویلیاں کے قریب خشک بندر گاہ کی اپ گریڈیشن کے لئے 3کھرب 81ارب روپے ،مردان صوابی روڈ کو دوہرا کرنے کے لئے 9ارب 55کروڑ روپے ، جنوبی وزیرستان ایجنسی میں چاوتنگی سمال ڈیم کے لئے 994ملین روپے ، پشاور یونیورسٹی کے اپ گریڈیشن کے لئے 748ملین روپے ، کے منصوبوں کی منظوری سنٹرل ڈویلولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دیدی ہے اور منصوبوں کی توثیق کے لئے اسے ایکنک کو بھیجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور طورخم موٹر وے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جس کے لئے چار ارب چودہ کروڑ روپے اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت رکھے گئے ہیں پشاور طورخم موٹر وے کے قیام کے بعد پشاور سے طورخم کے لئے راستے میں کمی کے ساتھ ساتھ افغانستان کے لئے تجارت میں بھی آسانی ہو گی