خیبر پختونخوا حکومت کی تحلیل ہونے کے بعدزیر عتاب رہنے والے افسران نے سکھ کا سانس لے لیا

ہفتہ 2 جون 2018 21:30

خیبر پختونخوا حکومت کی تحلیل ہونے کے بعدزیر عتاب رہنے والے افسران نے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) خیبر پختونخوا حکومت کی تحلیل ہونے کے بعدزیر عتاب رہنے والے افسران نے سکھ کا سانس لے لیا ہے اور زیر عتاب رہنے والے افسران نے دوبارہ اپنی پوسٹوں پر جانے کے لئے کو شش تیز کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی حکومت نے کرپشن سمیت مختلف الزامات کے تحت مختلف صوبائی محکموں کے مختلف سکیلز کے ملازمین اور افسران کے خلاف کاروائی شروع کی تھی صوبائی حکومت کے ماتحت بینک آف خیبر کے افسران کے خلاف بھی کاروائی شروع کی گئی تھی تاہم صوبائی اسمبلی اور صوبائی کابینہ کی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی زیر عتاب رہنے والے افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہیں زیر عتاب رہنے والے افسران نے خوشی میں افطار پارٹیاں بھی شروع کردی گئی ہیں