اوستہ محمد،تھانہ حدود جھل مگسی لیویز، کے کوٹ مگسی میں پرانی دشمنی پر باپ اور دس سالہ بیٹا قتل، ملزم فرار

ہفتہ جون 21:33

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) تھانہ حدود جھل مگسی لیویز، کے کوٹ مگسی میں پرانی دشمنی پر باپ اور دس سالہ بیٹا قتل، ملزم فرار تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گوٹھ کوٹ مگسی میں طارق مگسی ساکھانی گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں طارق مگسی اور اس کا دس سالہ بیٹا علی گل موقع پر جاں بحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی لیویز تھانہ جھل مگسی موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا جبکہ علا قہ میں دھرے قتل سے خوف حراس پھیل گیا ، اور باب بیٹے کی قتل پر گھر میں کہرام مچ گیا بتا یا جاتا ہے کہ واقع پرانی دشمنی ہے اور طارق کا اپنا ہی کزن ہے معبینہ طور پر ملزم کا نام ایوب مگسی اپنے دیگر دوساتھیوں کے ہمراہ آکر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :