بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا

ہفتہ 2 جون 2018 21:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا لیویز کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گوٹھ سا کھانی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے طارق اور ان کے بیٹے علی گل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :