نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے حلف اٹھانے کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی

ہفتہ 2 جون 2018 21:41

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے حلف اٹھانے کے بعد گورنر سندھ محمد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے حلف اٹھانے کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے نگراں وزیر اعلی کا عہدہ سنھبالنے پر فضل الرحمان کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کو صاف شفاف اور منصفانہ بنانے کے اقدامات،تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے یکساں مواقعوں کی فراہمی،پولنگ والے دن امن و امان کو یقینی بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قوی امید ہے کہ آپ بطور نگران وزیر اعلی اپنی خدمات احسن طریقہ سے ادا کریں گے۔آئندہ انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے۔یہ انتخابات ہماری مزید معاشی ترقی و خوشحالی کی سمت متعین کریں گے۔اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر سیاسی جماعتوں اور صوبہ کے عوام کا مشکور ہوں