Live Updates

تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن ) نے بھی نگران وزیر اعلیٰ کیلئے مجموعی طور پر چار نام تجویز کر دئیے

ن) کی جانب سے سابق ڈی جی آفتاب سلطان ،سابق نیول چیف ذکاا للہ شامل ،جسٹس (ر) سائر علی،سابق آئی جی طارق سلیم ڈوگر کے نام دئیے گئے نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، رانا ثنااللہ اور دیگر نے شرکت کی شہباز ،محمود الرشید کے درمیان (آج )متوقع ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی جائیگی ،بصورت دیگر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا

ہفتہ 2 جون 2018 21:41

تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن ) نے بھی نگران وزیر اعلیٰ کیلئے مجموعی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن ) نے بھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے مجموعی طور پر چار نام تجویز کر دئیے ،محمد شہباز شریف اور میاںمحمود الرشید کے درمیان آج (اتوار )کے روز ملاقات متوقع ہے جس میں آٹھ میں سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی بصورت دیگر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کااجلاس ہوا جس میں شہبازشریف، مریم اورنگزیب،، سعد رفیق،، رانا ثنااللہ اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور نگران وزیراعلی سمیت آئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے چار نام تجویز کئے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور دیگر سے مشاورت کے بعد مزید دو نام تجویز کئے ہیں جس کے بعد (ن) لیگ کی جانب سے پیش کئے جانیوالے ناموں کی تعداد بھی چار ہو گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دو سامنے آنے والے نئے ناموں میں سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان اور سابق نیول چیف ذکااللہ کے نام شامل ہیں جبکہ اس سے قبل جسٹس (ر) سائر علی اور سابق آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر کے نام پیش کئے گئے۔نجی ٹی وی کے نمائندے سے غیر رسمی گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ جوم نام سامنے آئے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف تک پہنچ جائیں گے، ان ناموں پر وہ سوچ بچار کرلیں ہم بھی ان کے ناموں پر سوچ بچار کررہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ایک ہی ملاقات میں نام فائنل ہوجائے۔واضح رہے کہ میاں محمود الرشید کی جانب سے حسن عسکری، یعقوب طاہر اظہار ،اوریا مقبول جان اور ایاز اے میر کے نام دئیے گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات