پارکنگ سٹینڈوں کو ٹھیکوں پر دینے سے متعلق این ٹی جی نامی کمپنی سے معاہدہ منسوخ

ہفتہ جون 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) لاہور کی پارکنگ کمپنی نے شہر بھر کے پارکنگ سٹینڈوں کو ٹھیکوں پر دینے سے متعلق این ٹی جی نامی کمپنی سے معاہدہ منسوخ کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی نے شہر کے 225 پارکنگ سٹیشنوں کو این ٹی جی کے پاس ٹھیکے پر دیتا تھا لیکن لاہور پارکنگ کمپنی ماسوائے 28 پارکنگ سٹینڈوں کے باقی تمام کو ٹھیکے پر دے دیا جبکہ 28 پارکنگ سٹینڈوں کا کنٹرول خود سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ این ٹی جی کمپنی لاہور پارکنگ کمپنی کو جو منافع دیتی تھی اس میں سے چند پارکنگ سٹینڈوں کا منافع ظاہر کر کے باقی جیب میں ڈال لیا جاتا رہا۔ یہ ساری مالی خرد برد کمپنی کی انتظامیہ سے ملی بھگت سے ہو رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :