امریکہ کا درآمدات پر محصولات بڑھانا غلط اور غیر قانونی ہے، جرمن وزیر خزانہ

امریکی اقدام کے جواب میں یورپی کمیشن بھی اپنا ردعمل تیار کر چکا ہے، اولاف شولس کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 2 جون 2018 21:41

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) جرمن وزیر خزانہ اولاف شولس نے امریکا کی جانب سے اپنے ہاں اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا پہنچنے پر اس امریکی فیصلے کو غلط اور غیر قانونی قرار دیا۔ شولس نے کہا کہ اسٹیل کی مصنوعات پر پچیس فیصد اور ایلومینیم مصنوعات پر دس فیصد اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کے امریکی اقدام کے جواب میں یورپی کمیشن بھی اپنا ردعمل تیار کر چکا ہے اور درست وقت پر جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس امریکی اقدام کی عالمی سطح پر مذمت بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :