فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا وزیراعظم برآمدی پراجیکٹ کی مدت میں توسیع کا خیرمقدم

پراجیکٹ کی مدت میں توسیع سے درآمدات و برآمدات کے درمیان خلیج کم ہوگی،,شبیرحسین

ہفتہ 2 جون 2018 21:41

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا وزیراعظم برآمدی پراجیکٹ کی مدت میں توسیع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے آئندہ تین برسوں کے لیے وزیراعظم برآمدی پراجیکٹ کی مدت میں توسیع کا خیرمقدم کیاہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبرا آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیرحسین نے بتایا کہ ایکسپورٹ پراجیکٹ کی مدت میں تین سالہ توسیع خوش آئند ہے ، ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معیشیت کے لیے اہم حیثیت رکھتی ہے اور پراجیکٹ کی مدت میں توسیع سے درآمدات و برآمدات کے درمیان خلیج کم ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ملکی برآمدات میں فیصل ا?باد کا اہم کردارہے اوراس فیصلے کے اثرات فیصل ا?باد کی بزنس کمیونٹی میں محسوس کیے گئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہرکی اس پیکج کے انتہائی مثبت اورخوشگواراثرات مرتب ہوں گے اوربرا?مد کنندگان دلجمعی کے ساتھ برآمدات پر توجہ مرکوزکرسکیں گے۔